ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ انقرہ بم دھماکے میں ملوث 14 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق انقرہ بم دھماکے کے پیچھے شامی شہری کا ہاتھ تھا، جس شخص نے کار بم دھماکا کیا اس
کی شناخت شامی شہری کے نام سے ہوئی ہے، یہ شخص ترکی میں پناہ گزینوں کے طور پر رجسٹر ہوا۔
گزشتہ روز انقرہ میں ہوئے بم دھماکے میں 28 افراد ہلاک درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ حملہ آور کی شناخت اس کے فنگر پرنٹس سے کی گئی ہے، جس کا تعلق کرد پارٹی سے ہے۔